اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سانحہ بڈھ بیر پشاور میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کے شواہد افغانستان کی حکومت کو پیش کیے جائینگے ۔ دنیا کو دہشت گردی کیخلاف تحفظ دیا۔ عالمی برادری سے دہشت گردی کیخلاف ڈومور کا مطالبہ کرتے ہیں۔ این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں کام کرنے اور الزام لگانے والوں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ضمنی انتخابات میں چیئرمین تحریک انصاف انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ اگر عمران خان ضابطہ اخلاق کی پابندی نہیں کرینگے تو انتخاب نہیں دنگل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پی آئی ڈی کے میڈیا سنٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ سانحہ بڈھ بیر پشاور میں مادر وطن کے دفاع کے لیے جن جوانوں نے شہادتیں دی ہے پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ اسی وقت ہوسکتا ہے جب پڑوسی ملک بھی دہشتگردی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے ۔ عالمی برادری کو ابھی مزید کچھ کرنا ہے ۔ آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں سانحہ بڈھ بیر کے حوالے سے شواہد کی تفصیلات جاری کی ہیں ۔ ان شواہد کو افغان حکومت کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ تاکہ ان دہشت گرد عناصر سے نمٹا جاسکے جو اس میں ملوث ہے تمام ممالک کو دنیا کو دہشت گردی سے محفوظ اور پر امن دنیا بنانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق میں تبدیلی کے تحت کوئی ایم این اے بھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔ عمران خان بھی
عمران ضابطہ اخلاق کی پابندی نہیں کریں گے تو انتخابات نہیں دنگل ہوگا،پرویز رشید
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































