کراچی (نیوزڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو یقینی بنانا ہوگا کہ دونوں ممالک کی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہ ہو۔سینئر تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا کہ اگر ہم اپنی کمزوریوں کا الزام افغانستان پر لگاتے رہے توا پنا ملک نہیں سدھار سکیں گے، فیصلہ کرنا ہوگا ہم افغانستان کو دوست سمجھتے ہیں یا دشمن ۔دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے کہا کہ پشاور ایئربیس حملہ کی منصوبہ بندی ضرور افغانستان میں ہوئی ہوگی لیکن ہمیں پاکستان کے اندرونی حالات کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام پاکستان کی صدر رخسانہ انور نے کہا کہ حکمران پیسے بنانے میں مصروف ہیں ان کے پاس ہمارے معاملات پر دھیان دینے کا وقت ہی نہیں ہےکیا ہم اپنا کیس فوج کے سامنے رکھیں ؟ فوج کے پاس جا کر روئیں تو حکمران کس مرض کی دوا ہیں۔ وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے سے گفتگو کررہے تھے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام پاکستان کی صدر رخسانہ انور نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے احتجاج کے حوالے