ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

دہشتگردی کیخلاف جنگ مستقبل محفوظ بنانے کی جنگ ہے، ائیرچیف

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ ہے۔ پاک فضائیہ دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔ائرچیف مارشل سہیل امان نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بڈھ بیر ائربیس کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی اور عزم و شجاعت سے مقابلہ کرنے اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر فضائیہ کے نوجوانوں کی تعریف کی۔ اور شہداءکو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ وطن کے ساتھ بے لوث محبت ہمارا اولین فریضہ ہے۔ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے پاک فضائیہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار اداکرتی رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…