ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

قومی قیادت کا اجلاس؛ سانحہ بڈھ بیر کا معاملہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کا اصولی فیصلہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سانحہ بڈھ بیر کا معاملہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی ملٹری آپریشن سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملکی سلامتی اور امن و امان کی صورت حال سمیت پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر ہونے والے حملے کے بعد کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڈھ بیر حملے کے شواہد اور اہم معلومات افغان حکومت کو فراہم کرتے ہوئے افغان سرحدی علاقوں سے نقل و حمل محفوظ بنانے کے لئے بارڈر مینجمنٹ سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جاری تعاون کو بڑھایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر بھی غور کیا گیا۔واضح رہے کہ 3 روز قبل پشاور میں ایئر فورس کے بیس کیمپ پر حملے میں ایک کیپٹن سمیت پاک فوج کے 29 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…