ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پشاور حملے کے ثبوت افغانستان کو دیں گے، سرتاج عزیز

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پشاور حملے کی ابتدائی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ دہشت گرد حملے کے دوران افغانستان میں لوگوں سے رابطے میں تھے۔سرتاج عزیز نے ایک نجی نیوز چینیل سے گفتگو میں کہا کہ دہشت گردوں کے افغانستان میں ٹیلیفونک رابطے کے شواہد موجود ہیں اور چونکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی قیادت افغانستان میں ہے لہذا دہشت گردوں کے افغانستان میں رابطے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا ایسا واقعہ نہیں جس میں دہشتگردوں کے افغانستان میں رابطے تھے، سولہ دسمبر کو آرمی پبلک اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں ہوئی جس کی معلومات کی افغان حکام کو دی گئی تھی۔سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان کے آرمی چیف کے دورہ کابل کے دوران افغان حکومت کا ردعمل مثبت تھا اور انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے کئی مجرموں کو گرفتار بھی کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کا دورہ کیا تو مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال ہونے سے روکیں گے۔افغانستان میں آٹھ اگست کو ہونے والے حملے میں پاکستان کے غیر ریاستی عناصر ملوث ہونے کے افغان الزامات سے متعلق سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان نے اپنی پوزیشن واضح کرتے ہوئے افغان حکام سے اس الزام کے ثبوت مانگے تھے، تاہم ابھی تک ہمیں کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا اور محض الزامات ہی ہیں۔سرتاج عزیز نے بارہ مئی کو جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے پر عمل کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان خفیہ معلومات کے تبادلے، باہمی رابطے اور اعتماد سازی پر زور دیا۔انہوں نے ٹی وی چینیل سے گفتگو میں پاکستان کے ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے عزم دہراتے ہوئے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سے کامیابی کا ذکر بھی کی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…