اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ، تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا ہے کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کا دروازہ جا کھٹکھٹایا ، تحریک انصاف کے وکیل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے الیکشن کمیشن نیا نوٹیفکیشن جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم چلانے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔اس سے پہلے اتوار کی شام این اے 122 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم چلانے پر ن لیگ نے عمران خان کے خلاف اعتراض دائر کیا ، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق نے اعتراض میں کہا ہے کہ عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے این اے 122 کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں اور گھر گھر جا کر پارٹی کیلئے ووٹ مانگ رہے ہیں۔