ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے جے ایف 17 کی ٹیکنالوجی خفیہ رکھنے کا معاہدہ ہے، چینی اخبار

datetime 21  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ طے ہے کہ وہ جے ایف17 تھنڈر کی ٹیکنالوجی امریکا اور بھارت کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے۔چینی اخبار”چائنہ ٹائمز“ نے بیجنگ کے سینا ملٹری نیٹ ورک کے حوالے سے لکھا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان مشترکا تیار کردہ جنگی طیارے جے ایف 17تھنڈر کی ٹیکنالوجی کو امریکا اور بھارت سے دور رکھنے کا معاہدہ طے ہے کیونکہ جے ایف 17 کو امریکی لڑاکا ایف16پر برتری حاصل ہے۔جے ایف 17کے بلاک ٹو پاک فضائیہ کے منہاس اسکوڈرن کے پاس زیر استعمال ہیں۔ منہاس پی اے ایف کا تیسرا اسکوڈرن ہے جسے جے ایف 17سے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔سینا ملٹری رپورٹ کے مطابق جے ایف17اور ایف16کا جب موازنہ کیا جاتا ہے تو پاکستان اور چین کا مشترکا تیار کردہ جے ایف17 غالب ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا نے کوشش کی کہ وہ جے ایف 17 تک رسائی حاصل کرے اور اس کا تجزیہ کرے لیکن پاکستان نے امریکا کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ پاکستان اور چین کے درمیان معاہدہ ہے کہ اس لڑاکا طیارے کی ٹیکنالوجی کی معلومات کا کسی سے تبادلہ نہیں کیا جائے گا اور خاص کر بھارت اور امریکا کو اس کے متعلق کچھ نہیں بتایا جائے گا۔

 مزید پڑھئے:انتظار سے بچنے کیلئے قطار میں کھڑے آخری شخص کو پہلے ترجیح دی جائے، سائنسدانوں کی نئی منطق

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…