دبئی (نیوز ڈیسک) آصف علی زرداری نے آج رہنماوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس آج سہ پہر ہو گا اور اجلاس کی صدارت آصف علی زرداری کریں گے۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، فیصل کریم کنڈی، قمر زمان کائرہ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اجلاس میں شرکت کے بعد لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ مخدوم امین فہیم کی عیادت کریں گے