اسلام آباد(نیوزڈیسک)بڈھ بیر میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کرنے والے 14 میں سے 5 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے، 3 دہشت گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی جب کہ 2 کا تعلق سوات سے ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت سراج الدین اور ابراہیم کا تعلق خیبر ایجنسی سے جب کہ نواز، محمد اسحاق اور عدنان کا سوات سے ہے اور ان کی عمریں 19 سے 27 سال کے درمیان ہیں۔ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت پوسٹ مارٹم اور فنگر پرنٹس کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد دہشت گردوں کی لاشوں کو دفنا دیا گیا۔واضح رہے کہ 2 روز قبل پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 29 جوان شہید جب کہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔