اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم نواز شریف آج یو اے ای جائیں گے اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ان کے بیٹے کے انتقال پرتعزیت کریں گے۔ترجمان وزیر اعظم ہاﺅس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ایک دن کے مختصر دورے پر آج یو اے ای جا رہے ہیں جہاں وہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کریں گے ترجمان کا کہنا ہے کہ تعزیت کے بعد وزیر اعظم واپس اسلام آباد آ جائیں گے۔