اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب افغانستان کو بھی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ویسا ہی عزم ظاہر کرنا ہوگا جیسا پاکستان نے ظاہر کیا ہے،دہشت گردوں کو سو فی صد ختم نہیں کیا جا سکا، جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا، خطے میں امن نہیں آئے گا ,پاکستان میں افغان دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کیں، اب افغانستان کو بھی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ویسا ہی عزم ظاہر کرنا ہوگا جیسا پاکستان نے ظاہر کیا ہے۔ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکا،جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا، خطے میں امن نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں سولہ ملکوں کی فوج مل کر اتنی کامیابیاں حاصل نہیں کر سکیں جتنی پاکستان نے حاصل کی ہیں۔ مگر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کے فوائد خطے اور پوری عالمی برادری کو حاصل ہوں گے۔