لندن(نیوزڈیسک)عمران فاروق کے قاتل ،ترجمان سکاٹ لینڈ یارڈکے بیان نے بڑے بڑوں کو پریشان کردیا،اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کہا ہے کہ عمران فاروق کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے پاکستانی حکام سے تعاون کررہے ہیں اور عمران فاروق کے قاتلوںکے گرد گھیرا تنگ کر لیا ہے اور انہیں جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔ترجمان اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان محسن علی اور کاشف انتہائی مطلوب ہیں۔اسکاٹ لینڈ یارڈ افسران نے بدھ 26 اگست کو ویسٹ لندن مجسٹریٹ کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں شرکت کی ۔عدالت میں وضاحت کی گئی کہ کرائم ایکٹ کے تحت تفتیشی افسران کو تحقیقات کے دوران نقدی ضبط کرنے کا اختیار حاصل ہے،اس کارروائی کا مقصد یہ طے کرنا ہے کہ ضبط کی گئی رقم غیر قانونی طریقے سے حاصل کی گئی یا غیر قانونی طریقے سے برآمد کی گئی ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جن افراد سے رقم برآمد کی گئی انہیں عدالت میں پیش ہونا لازم نہیں تاہم وہ چاہیں تو عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں ۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قاتلوں کے گرد گھیراتنگ کردیا ہے، پاکستان کے ساتھ مل کر تحقیقات اور شواہد اکٹھے کررہے ہیں ۔اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مزید کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب مقتول عمران فاروق کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائینگے۔ اس کیس کی تحقیقات کے حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے بھرپور تعاون کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل عمران فاروق قتل کیس کی تفیش کرنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد آئی اور ملزم محسن علی سے تفتیش کی ، دوران تفتیش ملزم محسن نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم نے اپنے بیان اعتراف کیا کہ کاشف نے اس کے سامنے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کیا، ڈاکٹر عمران فاروق نے حملے میں مزاحمت کی، جس کے نتیجے میں محسن اور کاشف معمولی زخمی ہوئے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ ملزم سے ہونیوالی تفتیش کی روشنی میں کیس کوآگے بڑھائے گی ، برطانیہ نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پاکستانی اداروں کی تحویل میں موجود تین ملزمان مانگ لئے ہیں۔