اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور تعطل کا شکار افغان امن عمل کی بحالی کے لئے کی جانے والی پاکستانی کوششوں کی حمایت نہیں کر رہا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے 4 ستمبر کو دورہ کابل کے دوران مری امن عمل کی بحالی کے بارے میں صدر اشرف غنی سے بات چیت کی تھی ۔ افغان رہنما نے مشیرخارجہ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ امن عمل کی بحالی کے لئے پاکستان کی تجاویز پر غور کریں گے اور اس بارے میں دیگر افغان رہنما¶ں سے مشاورت کر کے اسلام آباد کو آگاہ کریں گے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اھی بھی پاکستان افغانستان کے مثبت جواب کی منتظر ہیں ۔ پاکستانی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کو افغانستان کی جانب سے مثبت اشارے نہیں مل رہے ہیں ۔ مشیر خارجہ کے دورے میں طے پا جانے کے باوجود افغانستان کی جانب سے الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاہم پاکستان صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑے گا کیونکہ اس کو یقین ہے کہ الزامات کے کھیل سے ہمارے مقصد کو کوئی مدد نہیں ملے گی ۔