ملتان( آن لائن ) ملتان بم دھماکے میں جاں بحق ہونےوالوں کی لاشوں کی شناخت ہوگئی ،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔وہاڑی چوک پر گذشتہ شام بم دھماکاہوا جس نے چار سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت11افراد کوموت کی نیند سلادیا۔نشتر اسپتال میں زیر علاج 58 زخمیوں میں سے 19 زخمی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں نے موقع سے شواہد اکٹھے کرلئے،دھماکاخیز مواد میں آگ لگانے والا کیمیکل بھی شامل تھا۔دھماکے کے مقام پر 2 فٹ 3 انچ چوڑا اور 5 انچ گہرا گڑا پڑا گیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور بارودی مواد کو بیگ میں لیکر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے۔حملہ آور کس مقام کو اپنا ہدف بنانا چاہتے تھے اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔جبکہ جائے وقوع سے ملنے والی دو مشکوک لاشوں کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیجوا دئیے گئےہیں۔ واقعے کا مقدمہ ابھی تک درج نہ ہوسکا۔
ملتان، دھماکہ بظاہر خود کش لگتاہے دھماکے میں 6 سے 7 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
طالبہ فراڈ کیس میں اہم پیشرفت، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات
-
لائبہ اعجاز کو اعلیٰ تعلیم کا جھانسہ دینے والا گینگ گرفتار،نعمان، فاطمہ سرور اور عائزہ شامل
-
ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی



















































