اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملتان دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا ، ہلاکتوں کی تعداد گیارہ ہو گئی جبکہ ستاون افراد زخمی ہیں۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا نشانہ کوئی اور تھا ، دھماکا رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم سے ہوا ،سانحے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں محمد رمضان ، محمد اکرم ، مزمل ، احتشام الحق ، بستی لاڑ کا 18 سالہ عرفان ، شاہ رکن عالم ،کالونی کا فریاد اور بستی خداداد کا 2 سالہ بچہ عمر شامل ہیں۔دوسری طرف پولیس نے دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کرتے ہوئے ایک مشکوک لاش کو تحویل میں لے کر ڈی این اے اور فنگر پرنٹس بھی حاصل کرلیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 6 سے 7 کلو تک بارودی مواد استعمال ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کسی ایک موقف پر متفق نہیں ہوسکی۔
مزید پڑھئے: پیانو بجانے میں مہارت رکھنے والا بے گھر امریکی شخص
ایس پی گلگشت محمد آصف کا کہنا ہے کہ واقعہ میں مشکوک سمجھی جانے والی موٹر سائیکل میپکو اہلکار کی ہے، جو اس واقعے میں جاں بحق ہوگیا ہے، وہاڑی چوک دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا ہے۔