اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حرم شریف کرین حادثے میں شہید پاکستانیوں کی تعداد گیارہ ہوگئی ، چھتیس پاکستانی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، پاکستانی سفیر منظور الحق کہتے ہیں شہدا کی تدفین ان کے لواحقین کی خواہش کے مطابق ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق شہید ہونے والوں میں علی رضا کا تعلق لاہور ، محمد یوسف اور محمد نادر کا تعلق کوئٹہ ، اختو کا تعلق قلعہ سیف اللہ ، محمد عبداللہ کا تعلق گکھڑ منڈی ، ام ناز محمد اور امبر بہادر شاہ کا تعلق مردان ، گل عبداللہ منان کا تعلق پشاور ، نیاز علی نیاز کا تعلق مہمند ایجنسی ، احمد فیض کا تعلق لوئر دیر اورنوید مرتضیٰ کا تعلق سانگھڑ سے بتایا جاتا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے بھی حادثے میں شہید چھ پاکستانیوں کی شناخت کی تصدیق کر دی ہے۔