راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کے ذریعے فضائی کارروائی 15 دہشتگرد ہلاک۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ کارروائی میں دہشت گردوں کے 7 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں