ملتان(نیوزڈیسک)ملتان میں ہولناک دھماکہ،متعدد افراد جاںبحق و زخمی، تفصیلات کے مطابق ملتان وہاڑی چوک پر گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہولناک دھماکہ ہوا ہے سی این جی بھرواتے ہوئے گاڑی کا گیس سلینڈر پھٹ گیا جس سے تین افراد جاںبحق جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے، زخمی ہونیوالوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں، ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ،دھماکہ اس قدر ہولناک تھا کہ اس سے آس پاس عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے پولیس کے مطابق دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا بارودی مواد سے ابھی تفتیش جاری ہے ، دھماکے کے باعث قریب کھڑی ہوئی گاڑیوں میں بھی آگ لگ گئی















































