لاہور( نیوزڈیسک)ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔۔۔۔!پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کی نئی حکمت عملی ،حکومتی ایوانوںمیں کھلبلی مچ گئی،مفاہمت کی پالیسی کو خیر باد کہنے والی پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کافیصلہ کر لیا ،پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے رہنماﺅں کو قائد اعظم سولر پارک ،نندی پور پاور پراجیکٹ اور دیگر اہم قومی ایشوز کے حوالے سے بھرپور آواز اٹھانے کی ہدایات جاری کردیں۔بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے تفصیلی مشاورت کی جس میںپارلیمنٹ میں بھی جارحانہ پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔بلاول بھٹو نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ نندی پور اور قائد اعظم سولر پارک جیسے توانائی منصوبوں پر اربوں روپے کے ضیاع کے خلاف دونوں ایوانوں میں بھرپور آواز اٹھائی جائے ۔ پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کو یہ کہا گیا ہے کہ وہ نیب اور ایف آئی اے کے جانبدارانہ رویے پر بھی قومی اسمبلی اور سینٹ میں بات کریں ۔