جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث افراد گرفتار ہو چکے، رانا ثناءاللہ

datetime 13  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔نجی ٹی ویکے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور جو عناصر بھی اس میں ملوث ہیں ان کا خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے تاہم تفتیش کے باعث ان کے نام ظاہر نہیں کر سکتے۔تحریک انصاف کے رہنماو¿ں اور شیخ رشید کو طالبان کی دھمکیوں کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو بھی دھمکیاں مل رہی ہیں انہیں سیکیورٹی دینے کے لئے تیار ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اٹک میں شجاع خانزادہ اپنے ڈیرے پر لوگوں کے مسائل سن رہے تھے کہ خود کش حملہ آور نے ان کے قریب آ کر خود کو اڑا دیا جس کے نتیجے میں شجاع خانزادہ سمیت 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…