اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان لال پورہ کے علاقے میں گاڑی پر ڈرون حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کمانڈر حبیب سمیت چار طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ گاڑی بھی تباہ ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق خیبر ایجنسی پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے صوبہ ننگرہار لال پورہ کے علاقے میں ڈبل کیبن گاڑی پر ڈرون حملہ ہوا ۔ ڈرون سے گاڑی پر ایک میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں کمانڈر حبیب عرف بابرئے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے ۔ ہلاک ہونیوالوں کا تعلق امارات اسلامی افغان طالبان سے بتایا جاتا ہے جبکہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی پروازیں جاری ہیں ۔