اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نندی پور پاور پراجیکٹ کا انتظام چھ ماہ کیلئے چینی کمپنی کے سپرد کر دیا گیا۔ چھے ماہ بعد عالمی مسابقتی بڈنگ ہوگی۔ نندی پاور پلانٹ کا انتظام امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کو دینے کی تجویز بھی سامنے آئی جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔ نندی پور پراجیکٹ کے ایم ڈی محمد محمود نے بھی امریکی کمپنی کو ٹھیکہ دینے کی مخالفت کی۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ جنرل الیکٹرک کو براہ راست ٹھیکہ دینا پیپرا رولز کے خلاف ہے۔ نندی پور پاور پروجیکٹ کی چھے ماہ بعد عالمی مسابقتی بڈنگ کی جائے گی۔















































