لاہور(نیوزڈیسک).بلاول بھٹو زرداری ان دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے لیے ایک نئے نام کی تلاش میں ہیں۔ یہ انکشاف بھی ان کی آج کی تقریر سے ہوا۔ یہ چکر کیا ہے؟ احمد رشدی کا گانا’’کس نام سے پکاروں، کیا نام ہے تمہارا، کیوں تم کو دیکھتے ہی دل کھو گیا ہمارا‘‘آج بلاول کو یاد آگیا، وجہ یہ رہی کہ شہباز شریف نے ایک مرتبہ خود اپنے لیے کوئی اور نام ڈھونڈنے کی فرمائش کی تھی، وجہ بنی نندی پور پاور پراجیکٹ، جس کا نام بڑا اور درشن چھوٹے ثابت ہوئے۔ اوپر سے شہباز شریف کی فرمائش بھی بلاول کو یاد تھی۔ بلاول نے ان کا کوئی نیا نام رکھا تو نہیں لیکن ایک سعادت مند بھتیجے کی حیثیت سے انکل سے اجازت ضرور مانگ لی۔















































