جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نئی مانیٹری پالیسی ،شرح سود میں صفر اعشاریہ 5فیصد کمی کا اعلان

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔اسٹیٹ بینک نے اگلے 2 ماہ کیلئے شرح سود اعشاریہ 5 فیصد کم کرکے 6 فیصد کردی۔ تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے بنیادی شرح سود یا پالیسی ریٹ 6اعشاریہ 5 فیصد سے کم کرکے 6 فیصد کردی ہے۔ مانیٹری پالیسی اعلامیہ میں مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ امن و امان میں بہتری کے علاوہ پاک چین اقتصادی راہداری بننے سے سرمایہ کاری کا ماحول مزید بہتر ہوگا، مستقبل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار اور زرمبادلہ ذخائر میں مزید بہتری کی امید ہے۔اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ برآمدات اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا معیشت کیلئے انتہائی ضروری ہے۔ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے تاہم بجلی پر سبسڈی کے خاتمے سے مہنگائی بڑھنے کا خطرہ موجود ہے۔بنیادی شرح سود کم ہونے سے جہاں کراچی اسٹاک ایکس چینج کو تقویت ملے گی، صنعتوں اور عام افراد کو سستا قرض ملے گا وہیں بینک اکاونٹس پر منافع بھی کم ہوجائے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…