جمعرات‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ کا یوم سوگ، شہر کے اہم تجارتی مراکز کھلے رہے، ٹرانسپورٹ بھی چلتی رہی

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کارکنوں کے مبینہ ’ماورائے عدالت قتل‘ کے خلاف یوم سوگ منایا گیا البتہ شہر میں معمولات زندگی بحال رہے جبکہ زبردستی دکانیں بند کرنے والے افراد کو رینجرز نے گرفتار کر لیا۔ایم کیو ایم نے یوم سوگ میں بازار اور دکانیں بند رکھنے کی اپیل کی تھی لیکن شہر کے اہم تجارتی مراکز صدر، صرافہ بازار اور الیکٹرونکس مارکیٹ میں معمول کے مطابق کام جاری رہا، سرکاری و نجی دفاتر اور کاروباری مراکز کھلے رہے جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق چلتی رہی البتہ بعض علاقے جزوی طور پر بند رہے،کراچی کے دیگر علاقوں ملیر، شاہ فیصل کالونی، عائشہ منزل، آئی آئی چندریگرروڈ، ڈیفنس، کلفٹن میں بھی کاروبارہ زندگی معمول کے مطابق چلتا رہا۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سوشل میڈیا پر صبح 8 بجے ہی کامیاب یوم سوگ کا اعلان کر رہے تھے،ایم کیو ایم کے یوم سوگ کے اعلان پر کراچی کے کچھ حصوں میں کاروبار جزوی طور پر بند رہا جہاں دکانیں اور کاروبار بند اور پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہی۔ابوالحسن الصفہانی روڈ، کریم آباد، عزیزآباد، لیاقت آباد،کورنگی، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن، گلستان جوہر کے بعض علاقے جزوی طور پر بند رہے.امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے رینجرز کی جانب سے گشت بھی کیا گیا.سندھ حکومت نے زبردستی دکانیں بند کروانے والوں کے خلاف انتباہ جاری کیا تھا۔صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے شرپسندوں کو دیکھتے ہی گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا.سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔رینجرز کے جاری بیان میں کہا گیا کہ رینجرز نے جوبلی، لیاقت آباد نمبر 4، کریم آباد اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر 5 میں جبری طور پر مارکیٹیں بند کروانے والے 8 شرپسند گرفتار کیے،ان سر پسند افراد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شرپسند شہریوں اور تاجروں کو معمولات زندگی بند رکھنے کے لیے دھمکا رہے تھے۔رینجرز کے ترجمان نے ایک اور بیان میں کراچی کے شہریوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا.ترجمان کے مطابق شہریوں نے امن کے دشمنوں کی د?مکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ہڑتال کی کال کو مسترد کردیا ہے،رینجرز کے ایک اور بیان میں کہا گیا کہ رینجرز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا ہے جن میں سے 3 کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ اور 3 کا تعلق مہاجر قومی موومنٹ سے ہے۔رینجرز کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے شاہ فیصل کے رہائشی نبیل عرف شیری نامی ٹارگٹ کلر کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار طارق حسین زخمی بھی ہوا جبکہ رینجرز کی جوابی کارروائی میں نبیل بھی زخمی ہوا۔رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام ٹارگٹ کلرز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اعلامیے میں دیگر 4 ٹارگٹ کلرز کا تعلق مذہبی تنظیموں سے بتایا گیا تاہم ان تنظیموں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے مقتول وکیل حسنین بخاری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں سرچ ا?پریشن کرتے ہوئے 4 ملزمان کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…