بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زخمی حجاج کو سرکاری خرچے پرمقامات مقدسہ لے جانے کا اعلان

datetime 12  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے گذشتہ شام مسجد حرام میں کرین کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل سے بھی تعزیت کی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے تمام زخمیوں کے سرکاری سطح پر علاج کے اعلان کے بعد زخمی عازمین حج کو مقدمات مقدسہ پر لے جانے کا بھی سرکاری سطح پر اہتمام کا اعلان کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہفتے کو علی الصباح اسپتالوں میں کرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ حکومت تمام زخمیوں کے سرکاری سطح پرعلاج کے ساتھ ساتھ ان کے مناسک حج کی ادائیگی کے لیے مقامات مقدسہ پر لے جانے کا بھی خصوصی اہتمام کرے گی۔ گورنر مکہ نے بتایا کہ کرین حادثے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مسجد حرام کے حصے کو دو روز کے اندر اندر مرمت کرلیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حادثے کی تحقیقات کے لیے دو الگ الگ ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو جلد ہی اپنی رپورٹس سے حکومت کو آگاہ کریں گی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…