اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گذشتہ روزمسجدحرام میں ایک کرین کے المناک حادثے اور اس میں ہونے والے جانی نقصان پر پورا عالم اسلام سوگوار ہے۔ کرین حادثے پر عالمی رہ نماﺅں اور کئی سربراہان مملکت نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی” واس” کے مطابق کئی عالمی رہ نماﺅں نے ٹیلیفون پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے کرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، بحرینی فرمانروا شاہ حمدبنعیسیٰ آل خلیفہ، ترک صدر رجب طیب_ایردوآن، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمدبن زاید نے ٹیلیفون پر شاہ سلمان سے کرین حادثے پر تعزیت کی۔اس کے علاوہ امیرکویت الشیخ صباح احمد الصباح،
مزید پڑھئے: حرم شریف میں کرین گرنے سے شہادتیں بڑھ گئیں
کویتی ولی عہد الشیخ نواف احمد الجابر الصباح اور وزیراعظم الشیخ جابر المبارک الاحمد الصباح نے الگ الگ برقی پیغامات کے ذریعے شاہ سلمان اور پوری سعودی قوم سے افسوسناک حادثے میں تعزیت کی۔خیال رہے کہ گذشتہ روز خوفناک آندھی اور طوفان کے باعث مسجد حرام کے زیرتعمیر حصے میں لگی ایک کرین ٹوٹ کر نمازیوں پرآ گری تھی جس کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد شہید اور دو سوسے زائد زخمی ہوگئے تھے۔