ریاض(نیوز ڈیسک)مسجد الحرام کرین حادثے میں52پاکستانی شہری بھی زخمی ہوئے ہیں، 6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔تاہم اب تک کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔پاکستان حج مشن نے مختلف اسپتالوں نے دورہ کیا جبکہ حکومت پاکستان نیحادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔حادثے کے زخمی پاکستانیوں میں 7 کنگ فیصل اسپتال اور 6 کنگ عبدالعزیز اسپتال میں زیرعلاج ہیں،کنگ عبدالعزیز میں زیر علاج زخمیوں میں54 سالہ بخ مالی خان کا تعلق کوہاٹ سے ،48 سالہ زاہد شاہ۔ پشاور ،48 سالہ زرینہ پروین۔ کراچی،45 سالہ تسلیم احمد۔ کراچی، صداقت بیگم۔ صوابی اور قادر گل کا تعلق سوات سے ہے۔کنگ فیصل اسپتال میں 7 زخمی زیر علاج ہیں جن کی شناخت سکینہ جان، انعام صفدر، اللہ نواز، امبارو بی بی ، تاجرہ بی بی،
مزید پڑھئے: حرم شریف میں کرین گرنے سے شہادتیں بڑھ گئیں
نویدہ زہرہ اور نذرحسین کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مزید درجنوں پاکستانی مکہ کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جن کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہیں۔ حادثے میں 22 پاکستانی عازمین حج معمولی زخمی ہوئے جنہیں پاکستانی سفارت خانے کے میڈیکل سینٹر میں ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا۔پاکستانی قونصل جنرل آفتاب کھوکھر اور ویلفیئر اتاشی تحسیم الحق نے مکہ مکرمہ کے مختلف اسپتالوں کا دورہ کیا اور زیر علاج پاکستانی عازمین کی عیادت کی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستانی میڈیکل ٹیمیں بھی مکہ کے مختلف اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔