کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ گزشتہ شب سہراب گوٹھ کے علاقے ناردرن بائی پاس پر رینجرز کے مقابلے میں ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گردوں کی شناخت زوہیب عرف بھولا، کاشف خلیل عرف مکینک، شاہد عرف چٹا اور محمد عقیل کے ناموں سے ہوگئی ہے۔ تمام دہشت گرد ایم کیو ایم کے رئیس مما کی ٹارگٹ ٹیم کا حصہ تھے۔ چاروں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے سے بھتہ لینے میں بھی ملوث تھے۔ جمعہ کو رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق زوہیب عرف بھولو اپریل 2015ءکو ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ حسنین بخاری کے قتل میں ملوث تھا جبکہ نذیر کو فروری 2014ءمیں کورنگی کے علاقے میں قتل کیا تھا۔ کاشف خلیل عرف مکینک ایڈووکیٹ حسنین بخاری کے قتل میں ملوث تھا جبکہ ملزم نے جنوری 2015ءمیں نامعلوم کار سواروں پر بھی فائرنگ کی تھی
مزیدپڑھیئے :مقبوضہ کشمیر میں بڑی جھڑپ
جس سے وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔ اعلامیہ کے مطابق شاہد عرف چٹا 28 افراد کے قتل میں ملوث تھا جس میں ایڈووکیٹ حسنین بخاری، پولیس کے سب انسپکٹر صاحب ڈنو، پولیس ہیڈ کانسٹیبل انور جعفری، پولیس کانسٹیبل نعیم کے قتل میں ملوث تھا جبکہ ملزم چکرا گوٹھ کے واقعے میں بھی ملوث تھا جس میں پولیس کانسٹیبل عباس،