مقبوضہ کشمیر (نیوز ڈیسک)خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج کو سری نگر سے 70 کلومیٹر پر واقع اریبل گاو¿ں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد جمعرات کی رات فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین مقابلے کا آغاز ہوا۔مقامی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس غریب داس نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “مقابلے میں دو مشتبہ عسکریت پسند اور دو فوجی ہلاک ہوئے”.یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان رینجرز کا ایک وفد ہنوستان میں موجود ہے اور ان کی ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات بھی ہوئی ہے کشمیر، پاکستان اور ہندوستان کے مابین ایک متنازع خطہ ہے اور سیکڑوں کشمیری حریت پسند آزادی یا پاکستان کے ساتھ الحاق کی خواہش کے جرم میں ہندوستانی فوجیوں سے جھڑپوں میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں.تاہم حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران حریت پسندوں اور ہندوستانی فوج کے مابین مسلح مقابلوں کے نتیجے میں اضافہ ہوا ہے.گذشتہ ہفتے پوری رات جاری رہنے والے مقابلے کے دوران 4 مشتبہ عسکریت پسند اور ایک ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگیا تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں