سلام آبا(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے نیپرا کو ہدایت کی ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ کمی کی جائے۔اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں اور برآمد کنندگان کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد نہ صرف بجلی کی قلت کا خاتمہ بلکہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی بھی ہے ۔اس سے قبل اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی برآمدات کے شعبے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی۔اجلاس میں ایوان صنعت و تجارت اور برآمد کنندگان کے وفد سمیت وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت خرم دستگیر، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت اعلٰی حکام نے شرکت کی
مزید پڑھئے:پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو جھٹکا دیدیا
۔پاکستانی برآمدات کے معیار اور مسابقت کے لیے اجلاس میں مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں اور برآمد کنندگان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ برآمدات کے شعبے میں کوئی ترقی نہیں ہوئی، برآمدات کے شعبے میں خطے کے ممالک پاکستان سے آگے ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنا