اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت سے غیر مشروط مذاکرات کےلئے تیار ہیں , کشمیر مسئلہ پر پیچھے نہیں ہٹیں گے , ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہیں . پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں . پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد کا معاملہ طے شدہ ہے . راہداری منصوبے کے تحت متعدد منصوبوں پر عمل کیا جا رہا ہے . منصوبے سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا .،ہمارے ذہنوں میں اچھے اوربرے دہشت گردوں کی کوئی تفریق نہیں . آئی ایس آئی اور این ڈی ایس کے درمیان معاہدے کو قابل عمل بنانے کا انحصار افغان حکومت پر ہے .برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر کی تبدیلی کی خبروں میں صداقت نہیں.پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رواں ماہ نیویارک میں ملاقات کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ جمعرات کو ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں،پاکستان بھارت سے
مزیدپڑھیئے: نئی حکمت عملی پر اتفاق
غیر مشروط مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن اس بارے میں ہمارا موقف واضح ہے کہ جب بھی مذاکرات ہوں گے کشمیر پر بات ہو گی۔قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے . داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں تاہم ہم اس خطرے سے آگاہ ہیں اس سلسلے میں سیکورٹی اداروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ ایک سوال پر