نئی دلی(نیوزڈیسک) پاکستان رینجرز اور بھارتی سیکیورٹی فورس کے درمیان لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے نئی حکمت عملی پر اتفاق ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق کی سربراہی میں 16 رکنی وفد نئی دلی میں موجود ہے جہاں پنجاب رینجرز اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں سیز فائر کی خلاف ورزی روکنے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی جب کہ مزید تفصیلات طے کرنے کے لیے مذاکرت میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دونوں فریقین نے سرحد پر امن قائم رکھنے پر ایسی حکمت عملی پر زور دیا جو قابل عمل ہو۔