بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف میں سیز فائر کی خلاف ورزی روکنے کیلیے حکمت عملی پر اتفاق

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مذاکرات کے ایجنڈے کے مطابق انہیں جمعہ کو مکمل ہونا تھا جس کے بعد پاکستان رینجرز کو بھارتی وزیر داخلہ سے ملاقات کرنا تھی تاہم مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے جس دوران ایک خصوصی سیشن جمعہ کے روز منعقد کیا جائے گا جس میں سیز فائر کی خلاف ورزی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے پروٹوکول طے کیا جائے گا۔ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے چیف ڈی کے پاتھک نے ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ بات چیت انتہائی خوشگوار ماحول میں آگے بڑھ رہی ہے اورمذاکرات کے پہلے دن کی بات چیت پر بھارت مطمئن ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب رینجرز اور بی ایس ایف حکام کے درمیان پاک بھارت بارڈر اسمگلنگ سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر پنجاب رینجرز حکام نے بی ایس ایف کی جانب سے رینجرز کے جوانوں کی لاشیں نہ اٹھانے دینے پر سخت مذمت کی اور غلطی سے سرحد پار کرنے والوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز حکام نے گزشتہ دنوں فلیگ اسٹاف میٹنگ میں رینجرز کے 2 جوانوں کی شہادت اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…