حوالے سے پالیسی تیار کر لی ہے آئندہ چند دنوں میں پالیسی کا اعلان کریں گے۔ انٹر نیشنل این جی اوز کے ساتھ لوکل این جی اوز کی مکمل مانٹرینگ ہو گی بہت ساری این جی اوز بہت اچھا کام کر رہی ہیں لیکن این جی اوز کو قانون کے دائرے میں لانا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا گزشتہ 8 سالوں میں بغیر شناختی کارڈ کے اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے۔ اسلحہ لائسنسوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا اور کمپیوٹرائز کئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا افغان پناہ گزین کو قانون کے مطابق کیمپوں میں رہنا ہے۔ افغان پناہ گزین بزنس نہیں کر سکتے لیکن کر رہے ہیں۔ اب اگر پناہ گزینوں کو روکتے ہیں تو ری ایکشن آتا ہے۔ مدارس کی رجسٹریشن کا طریقہ کار طے کیا جائے گا اور مدارس کی رجسٹریشن کے فارم کو آسان بنایا جائے گا جبکہ مدرسوں میں پاکستان کا نصاب شامل کیا جائے گا۔