جو کہ حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس عدالتی مقدمہ ہے، عدالتی کیس چلنے دیں تو انصاف ہو گا اور اسے عدالتی کیس ہی رہنے دیا جائے، اس حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ عمران فاروق قتل کیس برطانیہ میں زیر سماعت ہے اس حوالے سے کوئی بھی بات اس پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا کراچی کو بھی فوراً گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف شکایات درج کرانے کیلئے نمبرز جاری کئے ہیں جس پر متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں ، ضلعی انتظامیہ نے ان شکایات کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ہوٹلز کو سیل کیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اس ضمن میں 7 اسسٹنٹ کمشنرز پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دینگے جو کہ شہر میں کارروائی کریں گی۔