اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

یوسف رضاگیلانی کیخلاف کیسز،چوہدری نثار بول پڑے

datetime 8  ستمبر‬‮  2015 |

انہیں نہ صرف نوکری سے نکالنا کافی ہے بلکہ یہ ایک مجرمانہ فعل ہے ان کیخلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں۔ انہوں نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ پاکستان میں کام کرنے والی تمام این جی اوز کی رجسٹریشن کا قانون، فنڈنگ بارے فنانشل ٹرانزیکشنز آن لائن کرنے کے حوالے سے بھی ایک رپورٹ پیش کریں ۔ انہوں نے چیئرمین نادرا کو تمام اسلحہ لائسنسوں کا دو سالہ ریکارڈ فراہم کرنے، اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام صوبوں کی یونیفارم پالیسی، سیکورٹی ایجنسیز کی معلومات اور بیرون ممالک کے طالب علموں کے ویزوں کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے چیئرمین نیکٹا کو ہدایات کیں کہ جس طرح آپ نے نیشنل پولیس بیورو کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا آپ 6 ماہ کی کارکردگی کو بھی بہتر بنائیں، نیکٹا میں مستقل ملازمین کا طریقہ کار بھی بنا کر پیش کریں۔ وزیراعظم نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے چیئرمین نیکٹا کو مدارس ریفارمز رجسٹریشن، فنڈنگ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اجلاس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کیخلاف ایک کیس بھی موجودہ حکومت نے نہیں بنایا، میں یوسف رضا گیلانی کی دل سے عزت کرتا ہوں۔ حکومت کے کسی فرد نے ان کے حق میں نہ ہی مخالفت میں کوئی بات کی ہے۔ ایف آئی اے میں انکوائری چل رہی تھی وہ اس نے مکمل کر کے عدالت میں پیش کر دی ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں پچھلے دنوں لندن کے دورے پر گیا، میں نے نہ ہی لندن میں اور نہ ہی واپس آ کر عمران فاروق قتل کیس کے بارے میں کوئی بات کی ہے۔ میرے حوالے سے ایک چینل پر بات چل رہی تھی

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…