جس کی اتنی زیادہ تشہیر نہیں ہو سکی تھی ، تشہیر نہیں ہو گی تو ڈر نہیں پھیلے گا۔ پنجاب میں یہ معاملہ شروع ہو گیا ہے۔ لیڈر شپ سے بہت اثر پڑتا ہے، پنجاب کی خاتون آفیسر نے ایسا کام کیا ہے جو سب کیلئے مثال ہے، میں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ ان افسران کو دو دن کیلئے اسلام آباد بھیجا جائے تاکہ اسلام آباد کے افسران کے ساتھ ملکر ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کر سکیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں اسلام آباد بھیجا ہے ۔ چوہدری نثار علی خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فائیو سٹار ہوٹلز کے کچنز کو چیک کیا جائے اگر صفائی نہیں تو ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب کے افسران سے رہنمائی لیکر قانون کے تحت جو بھی کارروائی ہو سکتی ہے کریں، اگر قانون میں تبدیلی اور اس حوالے سے کوئی اتھارٹی قائم کرنے کی ضرورت ہوئی تو حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ فائیو سٹار سے لیکر ڈھابہ ہوٹل تک تمام ہوٹلز کے کھانوں کا معیار اور صفائی کے انتظامات کو چیک کیا جائے ، دودھ اور گوشت میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے۔ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ کچی آبادی قائم کرنے میں معاونت کرنے والے سی ڈی اے افسران و اہلکاروں کیخلاف وزارت داخلہ ایف آئی اے کو ریفرنس بھیجے گا جس پر دو دن میں ایف آئی اے انکوائری مکمل کر کے کارروائی کرے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نہ صرف کچی آبادیوں بلکہ اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں بھی قبضہ مافیا کی مدد کرنے والے افسران و اہلکاروں کیخلاف بھی سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ ایف آئی اے یہ بھی بتائے کہ سی ڈی اے انفورسمنٹ کا محکمہ کیا اس قابل ہے کہ وہ قبضہ مافیا کو روک سکتا ہے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ آج کے اجلاس میں، میں نے پرانی روایات کو بحال کیا ہے اور میڈیا کے دوستوں کو بھی مدعو کیا۔ سماجی برائیوں میں میڈیا ہماری مدد کرے گا تو بہت بڑی خدمت ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے 10 ستمبر کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، انٹیلی جنس بیورو کے ڈی جی، بلوچستان کے وزیراعلیٰ سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی جس میں مشاورت کے بعد فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ اس اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، چیئرمین نیکٹا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نمائندگی کرینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیئرمین نادرا کو ہدایت کی کہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے اہلکاروں کیخلاف جو کارروائی چل رہی ہے اس میں تیزی لائی جائے