وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا اجلاس میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے دہشت گردی کیخلاف مشترکہ جدوجہد کرنے کیساتھ ساتھ مدارس کی رجسٹریشن پر بھی تمام شرکا نے اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا وزرات داخلہ کی زیر نگرانی مدراس کی رجسٹریشن کے حوالے سے کمیٹٰی تشکیل دی جائے گی۔ مدارس کو بیرونی فنڈنگ کا طریقہ کار حکومت طے کرے گی اور مدارس کے تمام مالیاتی امور بینکوں کے ذریعے مکمل کئے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا دہشتگرد نظریات ختم کرنے کیلئے علما کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ وزیر داخلہ نے کہا قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائز لینے کیلئے وزرائے اعلیٰ کا اجلاس دس ستمبر کو ہوگا جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر بھی شرکت کریں گے