اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاءنے نیب کو پلی بارگیننگ کی پیشکش کر دی۔تفصیلات کے مطابق قاسم ضیا ءکو نیب کی جانب سے کرپشن کے الزام کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور آج انہیں 16روزہ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔جہاں قاسم ضیاءکی وکلاءکی جانب سے پلی بارگیننگ کی پیشکش کر دی گئی ہے۔