ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کا حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت کے ساتھ قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ سے استعفوں کی واپسی کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان کے استعفے فی الفور قبول کیے جائیں۔جمعرات کی علی الصبح اسلام آباد میں ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے ارکان نے پریس کانفرنس کے ذریعے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات حکومت کی مذاکراتی ٹیم اور ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس نے بعد ایم کیو ایم کی لندن اور کراچی میں رابطہ کمیٹیوں اور مذاکراتی ٹیم درمیان طویل مشاورت کے بعد وہ نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ ہے اس لیے مذاکراتی عمل جاری رکھنا بے سود ہے۔ اس لیے ایم کیو ایم کی قیادت نے حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ ایم کیو ایم کی مذاکراتی ٹیم میں فاروق ستار کے علاوہ وسیم اختر، شبیر قائم خانی،

مزید پڑھئے:  ڈی ایچ اے قبضہ مافیا بن چکی، خود کو عسکری ادارہ ظاہر کرکے فوج کو بدنام کررہی ہے،سپریم کورٹ

محمد علی سیف اور خواجہ سہیل منصور شامل تھے۔فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ایم کیو ایم کے 150 سے زائد ارکان کی گمشدگی اور 45 ارکان کے ماروائے عدالت قتل کے معاملات کے علاوہ ایم کیو ایم کے سیاسی اور فلاحی دفاتروں کو دوبارہ کھولنے کے معاملات سامنے رکھے گئے تھے تاہم 20 دن گزرنے کے باوجود بھی ان معاملات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…