منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

بہکاوے میں آکرآزادی کے نعرے لگانے والے اب سمجھدار ہوچکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ناصرجنجوعہ

datetime 2  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا ہے کہ کسی کے بہکانے پر آزادی کے نعرے لگانے والے لوگ اب سمجھدار ہوچکے ہیں۔چمن کے ایف سی کالج میں بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ طالبعلم ہمارا صل سرمایہ ہیں اور بہتری کا راستہ قلم اور کتاب ہی ہے تاہم کسی کے بہکاوے میں آکر ریاست کے خلاف نعرے لگانے والے اب سمجھدار ہوچکے ہیں اور وہ جان چکے ہیں کہ ترقی کا راستہ صرف تعلیم کے حصول میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 43 ہزار بچے ایف سی اور آرمی کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں، لوگوں کی جان و مال محفوظ ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

مزید پڑھئے: نواب شاہ میں نجی سکول کے کمرے کی چھت گرگئی ، 7 بچے زخمی

لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ناراض لوگ ہمارے بھائی اور بیٹے ہیں ان کے بہتر مستقبل کے لئے کام کر رہے ہیں، اگر صبح کا بھولا شام کو واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے، ناراض لوگ قومی دھارے میں واپس آکر وطن سے محبت کرنے لگے ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…