اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) انداز بدل گئے،تلخیاں سامنے آگئیں،حکومت کاآصف زرداری کے بیان پرردعمل سامنے آگیا-وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہاہے کہ نوازشریف اوربے نظیرنے میثاق جمہوریت پردستخط کرکے 90کی دھائی کی سیاست کودفن کردیاتھا۔انہوں نے آصف علی زرداری کے بیان پردرعمل میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آصف علی زرداری نے غلط فہمی پربیان جاری کیاجس کاان کوجلد اندازہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کے مقدمات میں جن افراد کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے وہ کوئی فعال سیاستدان نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف سیاسی ڈکشنری میں انتقام کالفظ نہیں ہے ۔