منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں رات بھر پولیس آپریشن ،5ملزمان ہلاک اور 15 گرفتار

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 5ملزمان ہلاک، جبکہ 1ملزم سمیت 15افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق رضویہ کے علاقے میں لیاری ندی کے قریب ذرائع کی اطلاع پر پولیس پہنچی، تو وہاں پر موجود 2ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایس ایم جی ہینڈ گرنیڈ اور پستول برآمد کیا گیا ہے۔ منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں اینٹی کار لفٹنگ سیل نے ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کی اور اس دوران موٹرسائیکل سوار 2ملزمان نے پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی سے دونوں ملزم ہلاک ہوگئے، ہلاک ملزمان سے اسلحہ اور گلشن اقبال سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔ ادھر کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں 1ملزم ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ڈیڑھ ماہ قبل ایس پی لانڈھی کے گارڈ کو فائرنگ سے زخمی اور وزیر اعلی کے کوآڑڈینیٹر شاہجہان سے 20دن قبل سرکاری ایس ایم جی بھی چھینی تھی۔ ایک واقع میں جہاں زمان ٹاؤن پولیس کی کارروائی میں 1ملزم کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور بوٹ بیسن سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی اور آخر میں گلشن اقبال بلاک 13ڈی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے کے دوران 2افراد کو حراست میں لیا، جبکہ ایسٹ زون پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 15مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…