اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

روس کا پاکستان کو 12لڑاکا ہیلی کاپٹر،، ایم آئی35،،فراہم کرنے کا امکان

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ما سکو(آن لائن)روس کی طرف سے پاکستان کو 12لڑاکا ہیلی کاپٹر ایم آئی35فراہم کیے جانے کا امکان ہے، چار ہیلی کاپٹروں کی ترسیل پر رواں ماہ دستخط کیے گئے، تاہم دونوں ممالک کے درمیان ہیلی کاپٹروں کی تعداد بڑھانے پر بات چیت جاری ہے،پاکستان نے بارہ ہیلی کاپٹروں کی خریداری میں اپنی دلچسپی ظاہر کردی۔ روسی میڈیا” سپتنیک “ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو چارایم آئی 35 ہیلی کاپٹروں کی ترسیل کے معاہدے توسیع کی جا سکتی ہے،پاکستان نے روس پر واضح کیا ہے کہ ان کے پاس دس سے بارہ ہیلی کا پٹرز خریدنے کے مالی وسائل ہیں ،اس پر مذاکرات جاری ہیں ، تاہم یہ رقم پر انحصار کرتا ہے۔وزارت خارجہ کی ایشیائی امور کے سربراہ زمیر کابلوو کا کہنا ہے کہ ماسکو اور اسلام آباد پاکستان کو روسی دفاعی ہتھیاروں کی ممکنہ فراہمی پر بات چیت کر رہے ہیں۔پاکستان دیگر روسی ہتھیاروں کے نظام میں بھی دلچسپی رکھتا ہے جس کی فراہمی پرمذاکرات جاری ہیں،خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم دفاعی نظام کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مارچ میں پاکستانی صدر ممنون حسین نے اعلان کیا تھا کہ ایم آئی 35 گن شپ کی خریداری کے ساتھ اسلام آباد روس کے ساتھ دفاعی تجارت میں اضافہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسلام آباد میں روسی سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق اگست میں اسلحہ برآمد کرنیوالی روسی سرکاری کمپنی روزوبورون ایکسپورٹ اور پاکستان کی وزارت دفاع کے درمیان چار ایم آئی 35 ٹرانسپورٹ اور لڑاکا ہیلی کاپٹروں کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…