اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تربت میں ایف سی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 گرفتار ہوگئے.ایف سی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے شادی کورمیں دہشت گردوں کی مصدقہ اطلاعات پرایف سی اورحساس اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 5 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 گرفتار کرلیے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح تربت میں گوگدان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسزکے قافلے کے قریب زورداردھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔