اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو دھرنے کے دنوں کے بھی پیسے مل گئے، قومی اسمبلی نے آٹھ ماہ تک غیر حاضر رہنے والے تحریک انصاف کے ارکان کو دس ماہ کی تنخواہیں جاری کر دی۔ تحریک انصاف کے ارکان کو مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے جاری کئے گئے، چیئرمین عمران خان سمیت ہر رکن کو انفرادی طور پرتقریباً 8 لاکھ روپے جاری کئے گئے،پی ٹی آئی ارکان اگست میں استعفے دے کر غیرحاضر ہوگئے تھے، پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہیں جاری کی گئیں