جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

ووٹ سے تبدیلی نہ آئے تو مارشل لاءیا خونی انقلاب کا راستہ رہ جاتا ہے، عمران خان

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر ووٹ سے تبدیلی نہ آئے تو پھر مارشل لاء یا خوبی انقلاب کا راستہ ہی باقی رہ جاتا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 کے انتخابات میں منظم دھاندلی کی گئی، الیکشن کمیشن اور آر اوز نے کھل کر مسلم لیگ (ن) کی مدد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کے دور حکومت میں پنجاب کی صورت حال ہر لحاظ سے بہتر تھی لیکن اس کے باوجود انتخابات میں انھیں شکست ہوئی، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ خرابکارکردگی کے باوجود (ن) لیگ کو 68 لاکھ سے ڈیڑھ کروڑ تک ووٹ پڑ جائیں، منظم دھاندلی پکڑے جانے پر پاکستان کی بہتری ہوگی۔ اگر جمہوری طریقے سے ووٹ سے تبدیلی نہ آئے تو پھر مارشل لاءاور خونی انقلاب کا راستہ ہی باقی رہ جاتا ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013 کے عام انتخابات میں لاہور سے تحریک انصاف نے صرف ایک سیٹ حاصل کی لیکن اس کے باوجود مینار پاکستان کو 3 مرتبہ بھرنے میں کامیاب ہو گئی، (ن) لیگ کو چیلنج کرتا ہوں کہ ایک مرتبہ مینار پاکستان کے گراو¿نڈ کو بھر کر دکھائیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ (ن) لیگ کے پاس عوام نہیں لیکن مینڈیٹ ان کے پاس ہے، ایسے الیکشن سے عوامی مینڈیٹ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل اعتزاز احسن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھی جوڈیشل کمیشن کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ اعتزاز کے حلقے میں اس وقت بھی دھاندلی کی جا رہی ہے اور ڈبوں میں فارم 15 ڈالے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…