جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

شیخوپورہ میں مارے گئے دہشت گرد ”آئی بی“ کے دفتر پرحملہ کرناچاہتے تھے، وزیرداخلہ پنجاب

datetime 1  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ شیخوپورہ میں مارے جانے والے دہشت گرد مال روڈ پر واقع انٹیلی جنس بیورو کے دفتر پر خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا کہ شیخوپورہ میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ دہشت گردوں میں فیصل مبشر کا تعلق فیصل آباد، ثاقب حسین کا راول پنڈی جب کہ نعمان کا ٹانک سے ہے۔ خودکش حملہ آور کی شناخت نہیں ہوسکی، دہشت گردوں نے 5 ماہ تک افغانستان میں دہشت گردی کی
مزیدپڑھیے:شادی شدہ افراد کیلئے تشویشناک خبر،سائنس نے پول کھو ل کر بڑی مشکل میں ڈال دیا
تربیت حاصل کی تھی۔ ان کا ہدف مال روڈ پر آئی بی ہیڈ کوارٹر تھا، اس کارروائی کی منصوبہ بندی میں القاعدہ اور ان کے ممبران شامل تھے۔شجاع خانزادہ نے مزید کہا کہ دہشت گرد فیصل مبشر نے اپنے نام سے 5 ہزار روپے ماہانہ پر گھر کرائے پر لیا تھا۔ 29جون کو انٹیلی جنس اداروں نے مکان پر چھاپہ مارا، جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک نے خود کو خودکش جیکٹ سے اڑا لیا، اس کے علاوہ 2 دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوا، ان کے قبضے سے 4 خودکش جیکٹس،4 کلاشنکوف اور راکٹ لانچر برآمد ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیے:لوڈشیڈنگ میں روزبروزکمی آرہی ہے ،نوازشریف کادعویٰ
وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ القاعدہ برصغیر کا سرغنہ بھارتی ہے، جو افغانستان میں ہے، آپریشن ضرب عضب سے بہت کامیابیاں ملی ہیں، پاکستان اورافغانستان میں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ ہوچکاہے، ملک کے انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب آپریشن کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا جس پر وہ شاباشی کے مستحق ہیں، شیخو پورہ میں کی گئی کارروائی دہشت گردوں کے لئے سبق ہے کہ ان کا خاتمہ قریب ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…