ایتھنز (نیوزڈیسک)آئی ایم ایف نے قرض واپس کرنے میں ناکامی پر یونان کو نادہندہ ملک قرار دے دیا۔ یونان پہلا ترقی یافتہ ملک ہے جو آئی ایم ایف کا نادہندہ ہوگیا۔آئی ایم ایف کا قرض واپس کرنے کی ڈیڈ لائن گزر گئی۔یونان پہلا ترقی یافتہ ملک بن گیا جو آئی ایم کا نادہندہ ہوا۔یونان کو آئی ایم ایف کو قرض کی ڈیڑھ ارب یورو کی قسط اداکرنی تھی۔ واپسی کی معیاد بڑھانے کی درخواست آئی ایم ایف کے بورڈ نے مسترد کردی اور اسے نادہندہ قرار دے دیا۔آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب یونان کو بقایا جات کی ادائیگی کے بعد ہی نیا قرض جاری کیا جائے گا۔نادہندہ ہونے کے بعد یونان کے یوروزون سے خارج ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہوگیا ہے۔اس سے پہلے یونان کی بیل آؤٹ پیکیج میں توسیع کیدرخواست یوروزون نے بھی مسترد کردی تھی۔ نئے بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کے لیے یوروزون کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا۔
مزیدپڑھیے:امریکی خاتون دنیا کی عمر رسیدہ میراتھون کھلاڑی بن گئیں
یوروزون نے نئے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے یونان سے سخت معاشی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔یوروزون کی شرائط پر عوام کی رائے جاننے کے لیے 5 جولائی کو یونان میں ریفرنڈم ہوگا۔یونانی وزیراعظم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ یوروزون کی شرائط پر ’’نہ‘‘ میں ووٹ دیں۔ دوسری جانب حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اگر بیل آوٹ کی شرائط نہیں مانی گئیں تو ملک دیوالیا ہوکر یورو زون سے خارج ہوجائے گا۔ بینکوں میں عوام کی رقوم اور تنخواہیں ڈوب جائیں گی۔ ایتھنز میں حکومت کے مخالفین نے ریلی بھی نکالی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
یونان کا مالی بحران،آئی ایم ایف نےیونان کونادہندہ قراردےدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں